#FreeVerse

waqt kee daur

وقت کی دوڑ
وقت کب سے بھاگ رہا ہے 
اور ہم وقت کو کب سے پکڑتے پکڑتے 
کتنی اجنبی جگہوں کے 
کتنے خوابوں کے گلستانوں سے
کتنی خواہشوں کے پھولوں کو روندتے 
اور کتنے محبّت کے سرابوں سے باتیں کرتے
گزر چکے ہیں 
 وقت ہے کے رکتا ہی نہی 
(اس وقت کی محبّت می دنیا کب تک گھومتی رہے گی)
وقت سے آگے بھاگنے والے
وقت کو ایک بھیانک کالا کتا سمجھ کر بھاگ رہے ہیں
اور پیچھے رہ جانے والے امید کے نشے میں 
دوڑے چلے جاتے ہیں 
ہم سب سے دور ایک کونے پر 
جب محبّت کے مکین 
 صراہی سے ہولے ہولے شراب انڈیلتے 
ترچھی نظروں سے وقت کے کارواں کو دیکھتے ہیں
اور وقت کے نا ہونے کا احساس دلاتے ہیں 
تو ہم ان سب کو ایک لفظ “پاگل پن ” میں 
بند کر کے بھلانے کے کوشش کرتے ہیں 
کبھی کہبھے میں سوچتا ہوں 
شاید وہ بھی ہمیں دیکھ کر  یہی سوچتے ہیں