• #FreeVerse

    ایسا ہو اگر

    دن بھر انگلیاں بولتی ہیں  اور آنکھیں سنتی ہیں  ایک فٹ کی سکرین پر  بنتے بگڑتے نقطوں کی بکواس  کان کی بورڈ کی ٹھک ٹھک کے اتنے عادی ہو چکے ہیں  کے اب دل کی دھک دھک بھی سنائی نہیں دیتی لفظ بولتے ہیں  پر وہ نہیں بولتے جو دل کہنا چاہتا ہے صرف پیٹ کی گردان میں گم رہتے ہیں  ایسا ہو اگر  کے لفظ وہ سب کچھ کہیں جو دل میں ہے کان وہ سب کچھ سنیں جو وہ سننا چاہتے ہیں  آنکھیں ان کو دیکھیں جو دل میں بستے ہیں  اور “اپنے ہونے کا احساس ” صرف ذھن پر چڑھ کر  ناچتی خوشی کا ناچ دیکھنے میں…